Ae Dil Hai Mushkil Lyrics in Urdu
تو سفر میرا
ہے تو ہی میری منزل
تیرے بنا گزارا
اے دل ہے مشکل
تو میرا خدا
تو ہی دعا میں شامل
تیرے بنا گزارا
اے دل ہے مشکل
مجھے آزماتی ہے تیری کمی
میری ہر کمی کو ہے تو لازمی
جنون ہے میرا
بنوں میں تیرے قابل
تیرے بنا گزارا
اے دل ہے مشکل
یہ روح بھی میری
یہ جسم بھی میرا
اتنا میرا نہیں
جتنا ہوا تیرا
تونے دیا ہے جو
وہ درد ہی سہی
تجھ سے ملا ہے تو
انعام ہے میرا
میرا آسماں ڈھونڈے تیری زمیں
میری ہر کمی کو ہے تو لازمی
زمیں پہ نہ سہی
تو آسماں میں آ مل
تیرے بنا گزارا
اے دل ہے مشکل
مانا کہ تیری موجودگی سے
یہ زندگانی محروم ہے
جینے کا کوئی دوجا طریقہ
نہ میرے دل کو معلوم ہے
تجھ کو میں کتنی
شدت سے چاہوں
چاہے تو رہنا تو بے خبر
محتاج منزل کا تو نہیں ہے
یہ اک طرفہ میرا سفر، سفر
خوبصورت ہے منزل سے بھی
میری ہر کمی کو ہے تو لازمی
ادھورا ہو کے بھی
ہے عشق میرا کامل
تیرے بنا گزارا
اے دل ہے مشکل